23 مارچ کو چھٹی ہوگی یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے 23 مارچ، یومِ پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں پاکستان کے قیام کی جدوجہد اور تاریخی قراردادِ لاہور کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close