ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے گانے میں خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر ریپر بادشاہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ بادشاہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر پولیس کو ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور انہیں کہیں سے بھی ڈھونڈ نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ تنازع ان کے گانے ‘تاتیری’ میں اسکول کی بچیوں کو غلط انداز میں دکھانے اور خواتین کی توہین پر مبنی بول کے باعث پیدا ہوا ہے۔ اگرچہ بادشاہ نے معافی مانگ کر گانا ہٹا دیا ہے، لیکن پولیس نے ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کر کے لوک آؤٹ سرکلر جاری کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن نے نیشنل کمیشن کو خط لکھ کر ملک بھر میں ان کے شوز پر پابندی لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






