سونے کی قیمتوں میں بڑا یوٹرن، ہزاروں روپے سستا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 7100 روپے اور 10 گرام سونا 6087 روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 324 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 8 ہزار 851 روپے کی سطح پر آ گئی۔ فی دس گرام چاندی کی قیمت 278 روپے کم ہو کر 7 ہزار 588 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی اور قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close