بینظیر کفالت پروگرام میں بڑی خوشخبری: رقم میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں مستحق خواتین کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی سہ ماہی سے کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مستحقین کو ہدایت کی کہ جب وہ اپنی قسط وصول کریں تو 14 ہزار 500 روپے پورے گن کر حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی کٹوتی سے بچا جا سکے۔

اگر رقم میں کٹوتی ہو جائے تو کیا کریں؟

اگر کسی مستحق خاتون کو وظیفے کی رقم مکمل نہ ملے تو وہ آسانی سے اپنی شکایت درج کروا سکتی ہے۔ اس کے لیے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس جا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا متعلقہ افسر کو آگاہ کریں اور شکایت برائے خردبرد فارم حاصل کریں۔

اس فارم میں درج ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہوں گی:

نام

شناختی کارڈ نمبر

موبائل نمبر

رقم وصول کرنے کی جگہ

کٹوتی کی مکمل تفصیل

شکایت جمع کروانے کے بعد متعلقہ حکام اس کی جانچ پڑتال کریں گے۔ اگر شکایت درست ثابت ہو جائے تو متعلقہ بینک کو کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی جائے گی اور متاثرہ فرد کو اس کی کاٹی گئی رقم واپس دلائی جائے گی۔

ہیلپ لائن بھی دستیاب

اگر کسی کو مزید رہنمائی درکار ہو تو وہ 0800-26477 ہیلپ لائن پر رابطہ بھی کر سکتا ہے۔

شکایت درج کرواتے وقت یہ چیزیں ساتھ رکھیں

شکایت درج کروانے کے لیے تحصیل آفس جاتے وقت:

اصل شناختی کارڈ

موبائل نمبر

ساتھ ضرور لے جائیں۔ اگر کوئی شخص فارم خود نہیں بھر سکتا تو دفتر میں موجود عملہ اس کی مدد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close