اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر اور ہیڈکوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ دفاتر اور ہیڈکوارٹرز کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

کفایت شعاری کے تحت گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر پیشگی طلب کر لی گئی ہے۔ مزید برآں، 50 فیصد عملے کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے (ورک فرام ہوم) کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر نے پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ چوتھی سہ ماہی کے غیر ترقیاتی بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کو 11 مارچ تک عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close