سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

پشاور: پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

عید الفطر سے قبل ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے تنخواہیں اور پنشن مقررہ تاریخ سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید کی تیاریوں کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو پیشگی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ وہ عید کی خریداری اور دیگر اخراجات بآسانی پورے کر سکیں۔ اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین اور پنشنرز کو یکم اپریل کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ مارچ کی مکمل تنخواہ اور پنشن 16 مارچ 2026 کو ہی ادا کر دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ملازمین اور پنشنرز کو عید کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک کرنا اور انہیں بروقت مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں کا عمل 16 مارچ تک یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close