کراچی: حکومتِ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے مطابق سندھ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ ریلیوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی کہ یومِ القدس کی ریلیاں روایتی اور طے شدہ راستوں پر ہی نکالی جائیں تاکہ شہر میں امن و امان اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






