عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ، ملازمین کیلئے اچھی خبر

واپڈا نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اور ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام افسران و ملازمین اس بونس کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے ملازمین جو بے ضابطگیوں میں ملوث ہوں یا جن کے خلاف محکمانہ انکوائریاں جاری ہوں، انہیں یہ بونس نہیں دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملازم کے خلاف جاری انکوائری میں وہ بے گناہ ثابت ہو جائے تو اسے بعد میں بونس کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ افسران اور ملازمین جو ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک تعینات ہیں، انہیں عیدالفطر بونس کی سہولت نہیں دی جائے گی۔

واپڈا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close