سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت سی این جی شعبے کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحری اور افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ طلب و رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے صنعتی اور کمرشل ضروریات پر گھریلو صارفین کو فوقیت دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






