گیس بھی مہنگی ہو گئی

کراچی: ایران جنگ کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں کراچی میں ایل پی جی مہنگی ہو گئی ہے۔

کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی 330 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 226 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیاء، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے سامان کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close