دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، کتنا ؟ جانئے

شہری مہنگے داموں دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

مارکیٹ میں دودھ سرکاری قیمت 190 روپے فی لیٹر کے بجائے 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دہی 260 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر کے دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمت بڑھانے سے متعلق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ کمشنر کے نام خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے ۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت سے باہر ہو گیا ہے ۔ فارمرز نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ دودھ کی سپلائی روک دیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے، اس لیے دودھ کی قیمتیں پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close