اسلام آباد: ملکی توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کے لیے حفاظتی اطلاق کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر یہ منظوری دی ہے۔ یہ اہم پیشرفت پاکستان کے پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہو گی۔ یہ یونٹ پاکستان کے قومی گرڈ کو کم کاربن بجلی کا ایک بڑا ذریعہ فراہم کرے گا جس سے توانائی کے تحفظ، موسمیاتی اہداف اور پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






