افسوسناک خبر ، پولیس پوسٹ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، بڑا نقصان

باجوڑ: تحصیل واڑہ ماموند میں بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی دولت خان شہید ہو گئے۔

ڈی پی او خالد خان نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close