وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی اس دوران ان سے بُلھے شاہ مسافر ٹرین بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بُلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے قصور تا پاکپتن روٹ پر دوبارہ چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین 15 نومبر 2011 کو معطل کی گئی تھی، ٹرین روٹ میں قصور، عثمانوالہ، کنگن پور، منڈی احمد آباد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ملاقات میں قصور میں 25 ایکڑ اراضی پر پارک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، پارک منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر اور وزیر مملکت کے حلقے میں قائم ہوگا۔
قصور ریلوے اسٹیشن کی بیوٹی فکیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






