شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک

*شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک*

 

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور خوارج کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔