پی ٹی آیہ لانگ مارچ ، وفاق کی ایمرجنسی کیلئے تیاری مکمل ؟شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کر دیا

*وفاق نے ایمرجنسی کی تیاری مکمل کر لی، شیر افضل مروت کا دعویٰ*

 

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق نے ایمرجنسی کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ لانگ مارچ میں تعداد سے مشروط ہو گا، کے پی کے لیے جو کونسل بنے گی اس میں اختیار ولی کو بھی ذمہ داری ملے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین سامنے آنے سے پہلے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا واقعی آ رہے ہو، ایمرجنسی لگنے پر کونسل کے لیے سیاسی اکابرین اور بیوروکریٹس کے نام بھی فائنل ہو گئے ہیں، پردے کے پیچھے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، بیرسٹر گوہر کی پرسوں بھی ملاقات ہوئی ہے۔

 

شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جن کی ایما پر جو کچھ کیا وہ اپنا ہی بویا ہوا کاٹے گا، سہیل آفریدی سے متعلق پٹیشن اصول کی بنیاد پر دائر کی تھی۔