حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کو استعمال کیا گیا یا نہیں ؟ اصل خبر سامنے آ گئی

*حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال کی خبر فیک نیوز قرار*

 

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی خبر کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

 

وزارت کی جانب سے ایکس پر جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ نیو یارک ٹائمز کی خبر جھوٹی ہے۔

 

فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ عالمی میڈیا کو مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، پاک افواج کی کسی قسم کی تعیناتی ضروری ہوئی تو تفصیلات متعلقہ حکام فراہم کریں گے۔