امریکی سفارتخانے کا پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر میں آج کی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ویزا سروسز اور امریکی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کی آج کے لیے طے شدہ تمام ملاقاتیں ختم کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کے تمام شیڈول انٹرویوز اور دیگر قونصلر خدمات بھی معطل رہیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل اپ ڈیٹس چیک کرتے رہیں۔ نئی اپائنٹمنٹس کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close