اسرائیل نے ایران میں واقع نطنز جوہری تنصیب پر حملہ کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ویانا میں ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی نمائندے سے سوال کیا کہ ایران میں کس جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس پر ایرانی نمائندے نے بتایا کہ حملے میں نطنز کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر حملہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں ہفتے سے جاری امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 555 تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق ان حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






