بہامس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
کیریبین کے ملک بہامس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ 10 جولائی کو ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت ناساؤ کے قریب پیش آیا، جس میں طیارے میں سوار 9 مسافر اور پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔
وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی اور جشن کا دن تھا، مگر یہ سوگ کے دن میں تبدیل ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص حادثے میں زندہ بچ گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلیمنگو ایئر کا سیسنا طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






