پہلی حج پرواز کب روانہ ہوگی؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے حج آپریشن کے تحت پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز عازمین حج کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کو مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کو آئندہ ہفتے اپنی متعلقہ پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close