سیکرٹری پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات برقرار رہے تو سپلائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس معاملے پر وزیر اعظم نے 18 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے اسے 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






