وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

محمد شہباز شریف سے محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے چار ملکی اور چھ فریقی وزرائے داخلہ اجلاسوں میں اپنی شرکت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان، اٹلی، سپین اور یونان کے وزراء داخلہ روم اور اٹلی میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ میں ہونے والے چھ فریقی اجلاس میں پاکستان کے علاوہ پولینڈ، لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لتھوانیا کے وزراء داخلہ شریک تھے۔

وزیر داخلہ کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد اجرا پر اتفاق کیا اور یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی سفر کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا شرط ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سکیورٹی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے یورپی یونین میں منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کوششوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close