اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جائے۔
سیکریٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





