عاصم رحمان انتقال کر گئے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ نمازِ عصر کے بعد مسجد نور فیصل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
عاصم رحمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرانے رکن تھے اور یونین کونسل 210 فیصل ٹاؤن کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔ بلدیاتی تحریک میں ان کا اہم کردار رہا جبکہ فلاحی کاموں کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں خاصے مقبول تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





