اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی سے متعلق دائر متفرق درخواست کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ سزا معطلی کی متفرق درخواست جلد مقرر کیے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ ان کے لیے “بند دروازہ” بن چکی ہے، جہاں درخواستیں تو دائر کی جاسکتی ہیں مگر سماعت نہیں ہوتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کل عدالت میں لگائے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






