چکن کی قیمت کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت کیا ہو گی ؟جانئے

اوپن مارکیٹ میں چکن اور انڈے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چکن 461 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگا ہے۔

فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر 290 روپے فی کلو، تھوک مارکیٹ میں 304 روپے اور پرچون میں 318 روپے فی کلوگرام فروخت ہوا جبکہ فارمی انڈے 236 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

مہنگائی میں اضافے کے باعث صارفین کے لیے گوشت اور انڈے کی خریداری مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چکن کی قیمت میں 22 روپے کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close