اہم سیاسی رہنما خوفناک حادثے کا شکار

لاہور میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری سلطان طارق کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق حادثہ جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور قریبی درخت سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ سلطان طارق کو بھی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی پارلیمانی سیکرٹری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں انہیں مزید معائنے اور علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سلطان طارق کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close