وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر اہم فیصلہ جاری

وفاقی وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک جمع کرائی گئی نیٹ میٹرنگ کی تمام درخواستیں پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کی جائیں گی اور ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی کی ہدایات کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 8 فروری تک کے اعداد و شمار کے تحت K-Electric سمیت تمام کمپنیوں میں مجموعی طور پر 5,165 درخواستیں جمع ہیں، جن کے ذریعے تقریباً 250.822 میگاواٹ پیداواری صلاحیت نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

یہ اقدام نیٹ میٹرنگ کے نظام کو مزید شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سولر اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close