عید کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ سہیل آفریدی کا چونکا دینے والا اعلان

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے ایک نئی فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا اور بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ “بانی رہائی فورس” کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فورس پرامن جدوجہد کرے گی اور عید کے فوراً بعد 22 فروری کو پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ فورس کے لیے واضح چین آف کمانڈ تشکیل دی جائے گی، اور جس فرد کو عمران خان ذمہ داری دیں گے وہی فورس کی کمان سنبھالے گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے مکمل تیاری کی جائے گی، اس کے بعد جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ تحریک جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ انہیں ہٹانے کی خواہش رکھتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ہٹانے سے متعلق پیغام کس نے دیا، اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close