بالی وڈ کی معروف اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں یادگار معاون کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور آخری وقت تک اس بیماری کا حوصلے سے مقابلہ کرتی رہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق اہلِ خانہ نے کی، جنہوں نے بتایا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔
پروینا دیش پانڈے نے ہندی اور مراٹھی سنیما کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی وسیع پیمانے پر کام کیا، جہاں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





