بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات، علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اس دوران انٹرویوز اور ویڈیوز سمیت تمام بیانات کا بغور معائنہ کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ “بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔” جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کئی باتیں کی ہیں اور ہر ایک کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا، لیکن آج کا دن نہیں ہے، تمام بیانات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close