پاکستان میں پہلا روزہ ؟؟؟ محکمہ موسمیات نےاہم اعلان کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر کہا کہ رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی اور 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب تک چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، اس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close