آٹے کا تھیلا مزید مہنگا ، کتنا ؟ جانئے

پشاور: آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2,900 روپے سے بڑھ کر 3,100 روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3,000 روپے سے بڑھ کر 3,200 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ شہریوں نے رمضان سے قبل گراں فروشی اور من مانی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا دستیاب نہیں ہے، اس لیے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close