پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کردیا

پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید مخالفت کر دی

پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، یہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر کے 258.17 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.32 روپے اضافہ کر کے 275.70 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بے روزگاری اور معاشی بحران کے خاتمے پر توجہ دے اور عوام کو مزید آزمائش میں نہ ڈالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close