انی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ جاری، بینائی میں نمایاں بہتری رپورٹ
بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ 15 فروری 2026 کو مکمل ہوا، جس میں الشفاء ٹرسٹ اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ کی سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے، دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9، اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9 جبکہ بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے آئندہ علاج کے لیے نیواناک آئی ڈراپس، کو-سوپٹ آئی ڈراپس اور سسٹین الٹرا آئی ڈراپس کے استعمال کی ہدایات دی ہیں، جبکہ اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک اور OCT اینجیوگرافی کے بعد FFA ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کی بریفنگ میں پارٹی رہنماؤں اور عمران خان کے ذاتی معالجین نے علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ رپورٹ دونوں ڈاکٹروں کے دستخط کے ساتھ جاری کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






