عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان پر اپنا موقف بیان کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار ان کے محبت سے متعلق بیان نے مداحوں کے درمیان دلچسپ تبصروں کی لہر پیدا کر دی ہے۔

عاصم اظہر کی حالیہ ایک پروگرام کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ممکن ہے، جس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ وہ پہلے یہ سمجھتے تھے کہ محبت کئی بار ہو سکتی ہے، لیکن اب انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت انسان کو صرف ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خصوصاً اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر کو ہوگی۔

اس بیان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین حیران دکھائی دیے اور یہ سوال اٹھاتے نظر آئے کہ آیا یہ اعلان حقیقت پر مبنی ہے یا محض ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close