کراچی: کمشنر کراچی نے رمضان سے قبل عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب اور رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے رمضان پیکج تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کمشنر کی زیر صدارت رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجروں، صارفین کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی اور گروسری ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ بیورو آف سپلائی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل تمام اشیائے ضروریہ کی فہرستیں جاری کی جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔ ساتھ ہی، گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی کارروائی کی رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا گیا تاکہ عوام کو بروقت اور مناسب قیمت پر اشیائے ضروریہ مہیا کیے جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






