خوفناک حادثہ ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں جا گری۔

سنٹرل کُرم کےعلاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدیدزخمی ہوگئے، زخمیوں کو  صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی موڑکاٹتےہوئےگہری کھائی میں جاگری،گاڑی صدہ جا رہی تھی۔