شناختی کارڈ بنوانے والوں کےلیے بڑی خوشخبرینارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کےلیے نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی، اب صارفین کی پہلے سے کہیں کم فیس بھرنا پڑے گی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نارمل کیٹیگری میں اپ گریڈ کیے گئے قومی شناختی کارڈ کی پروسیسنگ اور ڈیلیوری کے وقت میں کمی کردی ہے جس کے بعد صارفین کو اب جلد سے جلد ان کا کمپیوٹرائرڈ قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔
فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نادرا نے اس بات کا اعلان کیا کیوں کہ غیررجسٹرڈ شہریوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کرائیں اور اپنا شناختی کارڈ حاصل کریں۔
اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے بغیر چپ کے شناختی کارڈز میں بغیر کسی تبدیلی کے اضافی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان اپڈیٹ شدہ کارڈز میں اب اردو اور انگریزی دونوں حروف میں نام اور ولدیت شامل ہوگی، ڈیجیٹل تصدیق کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔
اس شناختی کارڈ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار اپنے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے والے افراد یہ کارڈ مفت میں بنوا سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں