(نیوز ڈیسک)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کا غیر معمولی رش لگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والی پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دوحہ جانے والے مسافر پریشانی کیا شکار ہیں۔
اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے رش میں اضافہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی روانگی سے متعلق مسافروں کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، قطر کی فضائی حدود کی بندش سے دوحہ سے پاکستان آنے والے مسافر بھی پھنس گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے کنٹنگ پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے کئی مسافر دوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ قطر کی فضائی حدود کی بندش کے باعث دوحہ ایئرپورٹ پر بھی متعدد پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ خلیج فارس کی موجودہ صورتحال کے باعث پی آئی اے کی جانب سے فضائی آپریشن کو حفظ ماتقدم کے طور ہر محدود کردیا گیا ہے، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں