پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔ کاروباری حلقوں نے اس مثبت رجحان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور بجٹ کے بعد مارکیٹ میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں