پاک بھارت جنگ میں گرنے والے طیاروں کیساتھ کیا ہوا ؟ جانئے  

گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟

جواب میں اینکر  نے بتایا ‘بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے’۔

اینکر  نے بتایا کہ ‘ جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہے، ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے’۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close