عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، کیا کہا؟ جانئے

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے خلاف بجینے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے اسپیکر قومی ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔

عمر ایوب نے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلےکی تفصیلات مانگ لیں۔

ان کا کہنا تھا ریفرنس کی قانونی و آئیئمانی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنےکی تفصیل فراہم کی جائے، انہوں نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت بھی مانگی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔

خط میں عمر ایوب نے ریفرنس پر اسپیکر کی ذہنی تسلی ثابت نہ ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کے لیے تفصیلات بھیج دیں۔

عمر ایوب نبے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پ رریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یاد رہے کہ بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس مزید کارروائی کےلیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close