بھارت کا ائیرپورٹ پر حملہ

بھارت کا ائیرپورٹ پر حملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت نے رحیم یار خان میں قائم شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے، یہ ائیرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔جیو نیوز کے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ائیرپورٹ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی شیئر کی۔حامد میر نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس حملے کا مقصد کیا تھا؟ کیا بھارت چاہتا ہے کہ مسلمان ممالک پاکستان کو سپورٹ نہ کریں؟

آپریشن بنیان المرصوص، آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close