شکل ہے نا ٹیلنٹ، عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی کا دکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے اپنی سگی بہن پوجا کو عالیہ سے بہتر قرار دے دیا۔
بھارت کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے بیٹے راہول، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے سوتیلے اور سابقہ اداکارہ پوجا بھٹ کے سگے بھائی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔اپنے طویل انٹرویو میں فٹنس ماہر و ٹرینر راہول بھٹ نے کارتیک آریان، عامر خان، ساجد خان اور علی فضل کی ٹرانسفارمیشن اور باڈی بلڈنگ کے ذریعے ان کی شخصیت میں بہتری لانے پر بھی کھل کر بات کی۔
راہول بھٹ سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں فٹنس ماہر نے بتایا کہ میں رنبیر کپور کی صرف اس حد تک عزت کرتا ہوں کہ وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، میری سوتیلی بہن کے اچھے شوہر ہیں، وہ میری بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں جانتا کہ وہ کیسے اداکار ہیں اور کیسی اداکاری کرتے ہیں۔انہوں نے عالیہ بھٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک اچھی ماں ہیں، باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ ہیں اور اگر آپ مجھے عالیہ کا پوجا کے ساتھ موازنہ کرنے کے لیے کہیں تو عالیہ بھٹ میری سگی بہن کے آگے کچھ بھی نہیں ہے، نہ ہی عالیہ میں ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی اس کی شکل ہے، عالیہ بھٹ میری بہن کے سامنے پانی کم چائے ہیں۔راہول بھٹ نے مزید کہا کہ یہ میری رائے ہے کہ عالیہ میری حقیقی بہن کے سامنے ٹیلنٹ اور شکل میں آدھی بھی نہیں ہے، یہ میری ذاتی رائے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں