بڑی خبر ،تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

 

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی، تنخواہ وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کو مد نظر رکھ کر بڑھائی گئی۔

قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔خیال رہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close