پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں