بیرون ملک عمران خان کیخلاف اشتہاری مہم، ٹرکوں پر بیانات آویزاں

واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایک اشتہاری مہم کے تحت ٹرک چلائے گئے جن پر ان کے متنازع بیانات آویزاں کیے گئے ہیں۔


ان ٹرکوں پر عمران خان کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکانے، طالبان کی حمایت اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے بیانات نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔یہ اشتہاری مہم عمران خان کے ناقدین کی جانب سے چلائی گئی ہے، جس کا مقصد ان کی سیاسی پالیسیوں اور بیانات پر سوال اٹھانا ہے۔ مہم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close