عمران خان کو حکومت کیجانب سے کیا آفرز دی جا رہی ہیں؟ علیمہ خان نےبتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے تاثر دیا جائے کہ وہ بھی ان کی طرح این آر او لیکر باہر آئے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی کہ عمران خان تین سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں ، پھر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ میں ڈال دیتے ہیں ،پھر انہوں نے کہا کہ آپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں ، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اورچینلزسے بھی ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے ، ایک مطالبہ9مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام،دوسرا مطالبہ بےگناہ لوگوں کی رہائی کا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ جو کام ہونا چاہیے،وہ کسی این آر او یا بیک ڈور رابطے سے نہیں کارکنان بے گناہ ثابت ہوں،قانون کی حکمرانی اور جوڈیشل سسٹم کے تحت خود کو بے گناہ ثابت کرکے باہر آئیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھ کر 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ آپ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے ، عمران خان نے کہا کہ آپ سزا سنائیں اسی طرح جس طرح آپ نے عدت کیس،سائفر کیس میں سزا سنائی، میں چاہتا ہوں آپ سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ یہ کیا کیس تھا ۔

علیمہ خان نے کہ اکہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس ریفرنس پر سزا سنائی جائے تاکہ ہمارے وکلا اس ریفرنس کو ہائی کورٹ لے جائیں ، رابطہ کار اور حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں،کہ عمران خان کو کسی چیز کا ڈر ہے ، یہ ایک ناجائز ریفرنس ہے اس ادارہ میں بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اس جرم کو قبول کرنے کو تیار ہیں،اس پر آپ ضرور سزا سنا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ، ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے ،26 نومبر کو جو آپریشن کیا گیا اس کا کسی کو تو جواب دینا پڑے گا ، 26 نومبر کے بعد اب وہ حالات نہیں ہم اواز اٹھائیں گے ہم نے بہت مشکلات دیکھی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close